چلتی ٹرین سےموبائل کوچھیننےکی حیران کن ویڈیو وائرل

چلتی ٹرین سےموبائل کوچھیننےکی حیران کن ویڈیو وائرل


کراچی( 24نیوز )چند ہزار روپے کے موبائل کوچھیننےکی کوشش، زندگی داؤ پر لگادی، حیران کن ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق  رحمان بابا ایکسپریس کراچی سے روانہ ہوتی، تودروازے پر کھڑا ایک نوجوان اپنے موبائل سے ویڈیو بنا رہا تھا کہ ڈرگ روڈ کے قریب دوسری سمت سے آنے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس کے دروازے پر کھڑاے چور نے موبائل چھیننے کی کوشش کی۔

چور نے ایک موبائل کی خاطر اپنی زندگی کو خطرے میں ڈالا تاہم چلتی ٹرین سے موبائل فون چھیننے میں ناکام رہا، لیکن موبائل کےکیمرے نےاس کا چہرہ محفوظ کرلیا اور سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی وائرل ہوچکی ہے۔