بادل کب تک برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بتا دیا

بادل کب تک برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بتا دیا


لاہور ( 24نیوز ) بارش نے گرمی کوبھگادیا، لاہورمیں درجہ حرارت 33 ڈگری تک گرگیا، خوبصورت موسم پرشہریوں نے سکھ کاسانس لیا، محکمہ موسمیات نے مزیددو روزبارش کی نویدسنا دی۔

 بارشوں کی وجہ سے لاہور شہر کی سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرتی رہیں۔ ہر کوئی سڑکوں پرجمع پانی کی وجہ سے مشکل میں ہے۔ جگہ جگہ گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔  محکمہ موسمیات کے مطابق ابھی تک بارش 170 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ آج کا زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 25کم سے کم 23 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:طوفانی بارش نے 6 زندگیاں نگل لیں 

ہوا میں نمی کا تناسب 91 فیصد ہے۔ ہوایئں 20 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج اور کل مزید بارش ہوگی۔
 

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito