کراچی، کالعدم جماعت کے دہشت گرد کا بڑا انکشاف

کراچی، کالعدم جماعت کے دہشت گرد کا بڑا انکشاف


کراچی(24نیوز) کراچی میں کالعدم جماعت کے دہشت گرد عدنان صدیقی عرف چیرا نے اہم انکشافات کردیئے،  کہتا ہے 40روز تک افغانستان میں تربیت حاصل کی، کراچی واپس آکر خود بھی کئی دہشت گردوں کو ٹریننگ دی.

پولیس اور حساس اداروں کی کارروائی میں گرفتار دہشتگرد عدنان صدیقی عرف چیرا نے اہم انکشافات کر دیئے۔  دوران تفتیش بتایا کے گرفتار دہشت گرد عدنان عرف چیرا نے بتایا کہ 2011 میں پرانا گولیمار پیتل گلی میں قائم شہزاد میڈیکل اسٹور والے کے کہنے پر کالعدم میں شمولیت اختیار کی ۔  فیضان اور مستقیم نامی ملزمان کے کہنے پر علی، عباس اور حسن کشمیری نامی افراد کو ریکی کے بعد قتل کیا ۔گرفتار دہشت گردوں نے سماجی کارکن خرم زکی اور دیگر افراد کی بھی کلنگ کا اعتراف کیا ہے ۔

پولیس حکام کے مطابق دہشت گردوں نے افغانستان کے شہر آسان میں چالیس دن تک تخریب کاری کی تربیت حاصل کی ۔ دہشت گرد عدنان صدیقی عرف چیرا نے دیگر گرفتار ساتھیوں ذاکر اور نعمان کے ہمراہ کراچی میں جہادی تنظیموں کو اسلحہ چلانے کی تربیت دینے کا بھی اعتراف کیا۔  

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔