ایل اوسی پر دھماکہ، 5 فوجی جوان شہید



 اسلام آباد (24 نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آزاد کشمیر کی تحصیل برنالہ میں دھماکا خیز مواد پھٹنے کے نتیجے میں 5 فوجی جوان شہید ہوگئے ہیں جب کہ ایک جوان زخمی بھی ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے، دھماکے کا واقعہ ایل او سی سے چند میٹر دور چھمب سیکٹر میں پیش آیا ہے، دھماکا بھارت کی ریاستی دہشت گردی اور دو طرفہ جنگ بندی معاہدہ کی خلاف ورزی کا ثبوت ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا میں صوبیدار محمد صادق، سپاہی محمد طیب، سپاہی زوہیب، سپاہی غلام قاسم اور نائیک شیر زمان شامل ہیں۔ شہید ہونے والے صوبیدارمحمد صادق کی عمر 44 سال، سروس 23 سال اور ضلع نیلم کے علاقے جورا، گاوں بانڈی کے رہائشی تھے، شہید صوبیدار محمد صادق نے اپنے سوگواران میں 3 بیٹے اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں۔

شہید سپاہی محمد طیب کی عمر 26 سال، سروس 5 سال ہے، شہید سپاہی محمد طیب شادی شدہ تھے اور گاؤں سرکی ضلع خوشاب کے رہائشی تھے۔ شہید سپاہی زوہیب کی عمر 20 سال اور سروس 7 ماہ تھی۔ شہید سپاہی زوہیب شادی شدہ تھے اور وہ گاؤں نندی نار گامر ضلع پونچھ کے رہائشی تھے۔

شہید سپاہی غلام قاسم کی عمر 22 سال سروس ایک سال اور وہ گاوں سائیوال ضلع سرگودھا کے رہائشی تھے، جب کہ شہید سپاہی شیر زمان عمر 36 سال ، سروس 13 سال اور وہ گاؤں شمہ شکی ضلع کرک کے رہائشی تھے۔

ایل او سی پر چھمب سیکٹر کے قریب دھماکے میں 5 فوجی جوان شہیداور ایک زخمی ہوگیاہے، شہید ہونے والوں میں صوبیدار محمد صادق، سپاہی محمد طیب، سپاہی ذوہیب،سپاہی غلام قاسم اورشیرزمان شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے، دھماکابھارتی ریاستی دہشت گردی کاثبوت ہے،بھارت سیز فائر کے باہمی معاہدے اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer