چیمپئنزٹرافی کا مشن لیے قومی ہاکی ٹیم ہالینڈ روانہ

چیمپئنزٹرافی کا مشن لیے قومی ہاکی ٹیم ہالینڈ روانہ


کراچی (24نیوز) چیمپئنزٹرافی کا مشن لیے قومی ہاکی ٹیم ہالینڈ روانہ ہوگئی، چیمپئنزٹرافی کا میگا ایونٹ آخری بار کھیلا جائے گا، پاکستان کا 22رکنی اسکواڈ ایونٹ میں حصہ لے گا.
ہالینڈمیں سجےگاچیمپینزٹرافی کاآخری بارمیلہ،  فتح کامشن لیےبائیس رکنی اسکواڈکراچی سےہالینڈکےلیےروانہ ہوگیا. میگاایونٹ سےقبل مختصرکیمپ بھی لگےگااورپریکٹس میچوں کےبعداٹھارہ کھلاڑیوں کاانتخاب ہوگا، حسن سردارکہتےہیں ایونٹ میں بڑی مضبوط ٹیمیں ہیں مگربھارت کوہراکرعوام کوعیدکاتحفہ پیش کریں گے جب کہ بھارت کےخلاف جارحانہ حکمت عملی سےکھیلیں گے.
ہاکی ٹیم کےکپتان رضوان سینیرنےمیڈیاسےبات چیت کرتےہوئےبتایاکہ چیمپینزٹرافی کےلیےکھلاڑیوں نےسخت محنت کی ہےجس کاعملی مظاہرہ میچ میں نظرآئےگا.
چیمپینزلیگ میں پاکستان سمیت بھارت، ہالینڈ ،بیلجیم،ارجنٹائن اورآسٹریلیا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، پاکستان ٹیم سےروایتی حریف بھارت کامقابلہ23جون کوہوگا.