نواز اور شہباز شریف کو عبرت کا نشان بنائیں گے: طاہر القادری


لاہور(24نیوز) عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر القادری لاہور پہنچ گئے۔ کارکنوں کی بڑی تعداد نے قائد عوامی تحریک کا ایئرپورٹ پر استقبال کیا ، کہتے ہیں قوم احتساب اور ماڈل ٹاؤن کے شہداسےانصاف کی منتظر ہے، نوازشریف اور شہباز شریف عبرت کا نشان بنیں گے.
ڈاکٹر طاہر القادری نے لاہور پہنچتے ہی شریف برادران کو آڑے ہاتھوں لیا۔ کہتے ہیں نواز شریف سے احتساب عدالت نے130سوال پوچھے, جواب میں سیاسی تقریریں ملی۔ شہدا ماڈل ٹاؤن کے خون کا حساب ابھی باقی ہے۔ شہباز شریف اور ان کے ٹولے کے محاسبہ تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اصغر خان کیس، نوازشریف،جاوید ہاشمی سمیت 21سیاستدان” ریڈار“ پر آگئے

ڈاکٹر طاہر القادری عوامی تحریک کے کور کمیٹی اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔قائد عوامی تحریک ترک ایئرلائن کی پرواز ٹی کے714سے لاہور پہنچے۔جہاں کارکنوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔