تحریک انصاف کے ٹکٹوں کیلئے کھڑکی توڑ رش، کپتان نےنمبر دے دیا


اسلام آباد(24نیوز) تحریک انصاف نےانتخابی اکھاڑے میں کھلاڑیوں کواتارنےکی تیاریاں شروع کردی ہیں۔کپتان نےٹویٹرپرفون نمبردیتے ہوئے کہاکہ اگرکوئی ٹکٹوں کے
لیے پیسے مانگے توانہیں بتائیں،مگرٹونٹی فورنیوزنےجب نمبرملایاتوبندملا۔ 

سیاسی باکس آفس پرتحریک انصاف کے ٹکٹ کےلیےکھڑکی توڑ رش دیکھنے میں آرہاہے۔عمران خان کودھڑکاہے کہیں ان کی جماعت کی ٹکٹیں بلیک نہ ہوناشروع ہوجائیں۔کیوں کہ جس طرح سے سیاسی پنچھی تحریک انصاف کی منڈھیڑپرجمع ہورہے ہیں ہوسکتاہے ایک انارسوبیماروالامعاملہ ہوجائے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کوجوائن کیا ہے فوادچودھری کو نہیں:ذوالفقار کھوسہ
تبھی توسینیٹ الیکشن کےتجربے سے خوفزدہ چیئرمین تحریک انصاف نے ٹویٹرپردبنگ انٹری ڈالی،کپتان نےدے ڈالافون نمبر03035375113،اورکہ دیاکہ اگرکوئی ٹکٹ کے لیےپیسے مانگے توڈائریکٹ انہیں بتائیں۔
کپتان کےاعلان پرٹونٹی فورنےملایانمبرتووہ ملابند،باربارکی کوشش پربھی کوئی کامیابی نہ ملی۔جس سے کئی سوالات کھڑے ہوگئے ہیں،ایسا ہی رہاتوکہیں ماضی کی طرح رات گئی بات گئی والامعاملہ نہ ہوجائے۔ تحریک انصاف کے ناقدین کاکہناہے یہ صرف سیاسی پوائنٹ اسکورننگ کی کوشش ہے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔