سپناکیس کاداغ،دوست کھوسہ کی تحریک انصاف میں شمولیت پرلفظی جنگ


سپنا کیس کے داغ کے ساتھ دوست محمدکھوسہ کی تحریک انصاف میں شمولیت کے معاملے پر لفظی جنگ چھڑگئی،فوادچودھری کہتے ہیں ان کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں،جبکہ سردارذوالفقارکھوسہ کاکہناہےشرارتیں کرنے والوں کی ایسی تیسی،ان کابیٹاان کے ساتھ ہے۔
کہتےہیں دودھ کاجلاچھاچھ بھی پھونک پھونک کرپیتاہے،تبھی توفاروق بندیال پرپسپائی کےبعدپی ٹی آئی نے سپناکیس کاداغ لیے دوست محمد کھوسہ کے معاملے پرسوشل میڈیاکے ردعمل سے پہلے ہی دفاعی پوزیشن لے لی۔

پڑھنا مت بھولیں: پی ٹی آئی کوجوائن کیا ہے فوادچودھری کو نہیں:ذوالفقار کھوسہ

تحریک انصاف کےترجمان فوادچودھری کہتے ہیں دوست کھوسہ کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں،جوعمران خان کے ساتھ ملاقات میں تھے وہی پی ٹی آئی میں شامل ہیں،،،ذوالفقارکھوسہ کے غصے کی وجہ نہیں جانتا، جہانگیرترین کی دی ہوئی پارٹی پالیسی واضح ہے۔
سردارذوالفقارکھوسہ کہتے ہیں انہوں نےتحریک انصاف کوجوائن کیا ہے فوادچودھری کو نہیں،اور نہ ہی انہیں جوابدہ ہیں۔شرارتیں کرنے والوں کی ایسی کی تیسی ،فواد چودھری کوئی چیز نہیں،دوست محمد کھوسہ ان کابیٹا ہے اور پی ٹی آئی میں ہے،۔ 



وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔