گلوکار سلمان احمد نے ریحام خان کا پول کھول دیا

گلوکار سلمان احمد نے ریحام خان کا پول کھول دیا


اسلام آباد(24نیوز) ریحام کی ممکنہ کتاب مارکیٹ میں آئی نہیں مگر سوشل میڈیا پر لفظی جنگ عروج پرپہنچ گئی۔ گلو کارسلمان احمد بھی میدان میں آ گئے۔ ریحام خان پرعمران خان کے خلاف گند اچھالنے کے لیے ن لیگ سے ایک لاکھ پاؤنڈ لینے کاالزام عائد کردیا۔
  ریحام خان کی کتاب ابھی مارکیٹ میں نہیں آئی لیکن رولے پہلے پڑگئے ہیں۔سوشل میڈیا پر کتاب کومتنازع بنادیاگیا۔ ریحام خان کو تنقید کا نشانہ بنایاجارہاہے۔اداکارحمزہ عباسی کی ریحام خان کو متنازعہ ای میلز اورٹوئٹ کا سوشل میڈیا پر خوب چرچا ہے لیکن اس لفظی جنگ میں اب گلوکارسلمان احمد بھی کود پڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حمزہ علی عباسی اور ریحام خان کے درمیان سوشل میڈیا پر نئی جنگ چھڑ گئی

سلمان احمد نے الزام عائد کیا کہ ریحام نےا نہیں بھی عمران خان کے خلاف کیچڑ اچھالنے کو کہا۔ ای میل اور دو فون کالز کا رکارڈ موجود ہے۔ غلط ہوں تو میرے خلاف عدالت جائیں۔ وقت آنے پرثبوت دکھادوں گا۔ 
گلوکارکاکہنا ہے کہ ریحام کی کتاب کا اسکرپٹ دیکھا ہے ،  لگتا ہے نوازشریف اور مریم نواز بالکل بے قصور ہیں۔ شہباز شریف اگلے وزیراعظم اور مریم نواز مستقبل کی وزیر اعظم ہوں گی ۔  عمران کے بارے میں کہا گیا کہ وہ منافق اور جھوٹے ہیں۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔