نگران وزیر اعلیٰ سندھ نے کابینہ تشکیل دیدی

نگران وزیر اعلیٰ سندھ نے کابینہ تشکیل دیدی


کراچی(24نیوز) سندھ میں نگراں وزیراعلیٰ فضل الرحمن کی حلف برداری کے بعد کابینہ کے نام سامنےآگئے ، سندھ کی مختصر کابینہ کے آٹھ وزرا شامل ہیں،  حلف برداری تقریب جلد گورنرہاؤس میں ہوگئی ۔

سندھ میں آٹھ وزرا پرمشتمل مختصرکابینہ کے نام بھی سامنے آگئے ، نگراں وزیر اعلیٰ سندھ فضل الرحمان نے مشاورت کے بعد سندھ کابینہ کو بھی حتمی شکل دے دی، سندھ کی اس مختصرکابینہ میں ریٹائرڈ پولیس آفیسرواجد درانی کومحکمہ داخلہ و جیل خانہ جات ، سید احمد شاہ محکمہ ثقافت و سیاحت اور نوادرات ، سابق صوبائی الیکشن کمشنر سونو خان بلوچ کومحکمہ بلدیات و پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ ٹاؤن پلاننگ ،حمیر سومرو کو کابینہ کا حصہ بناکر محکمہ تعلیم کا حصہ بنایا گیا۔

سابق سیکریٹری آبپاشی شجاع احمد جونیجو کو محکمی آبپاشی ،سماجی رہنما رحیمہ پھنور کو کابینہ میں شامل کرکے خواتین و نسواں سماجی بہبود اور انسانی حقوق کا محکمہ اور حسن شریف کو محکمہ ایکسائز نارکوٹیکس و اقلیتی امورکا قلمدان دیاجائے گا جبکہ نادر خواجہ کو وزیر اعلی سندھ مشیر بنائے جانے امکان ہے ۔


 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔