سپریم کورٹ نے کاغذات نامزدگی سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قراردیا

سپریم کورٹ نے کاغذات نامزدگی سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قراردیا


لاہور(24نیوز) سپریم کورٹ نے کاغزات نامزدگی کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلہ کو کالعدم قراردیا۔

سپریم کورٹ نے  کاغزات نامزدگی کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کی اپیل پر سماعت  کی۔ سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔ دوران سماعت الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا کہ عدالت کے اس فیصلہ سے الیکشن تاخیر کا شکار ہوسکتے ہیں ، عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد  لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا

چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ  انتخابات 25 جولائی کو ہی ہوں گے. اگر الیکشن میں تاخیر ہوئی تو الیکشن کمیشن ذاتی طور پر ذمہ دار ہو گا ۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔