ن لیگ کا مریم نواز کو بیگم کلثوم کے حلقہ سے ٹکٹ دینے کا فیصلہ

ن لیگ کا مریم نواز کو بیگم کلثوم کے حلقہ سے ٹکٹ دینے کا فیصلہ


لاہور(24نیوز)  مریم نواز کو بیگم کلثوم نواز کے حلقے سے ٹکٹ دینے کی منظوری دے دی گئی،  مریم نواز این اے 125 کے حلقے سے الیکشن لڑیں گی .

لاہور میں مسلم لیگ ن کے مرکزی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں طے  پایا کہ مریم نواز اپنے والد کے آبائی حلقے سے الیکشن لڑیں گی، میاں نوازشریف نے جب اس حلقہ سے الیکشن لڑا تو اس حلقے کا نمبر چھیانوے تھا جو بعدازاں این اے ایک سو بیس ہوا اور پھر اب نئی حلقہ بندی کے مطابق این اے ایک سو پچیس ہوگیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کے ٹکٹوں کیلئے کھڑکی توڑ رش، کپتان نےنمبر دے دیا

ذرائع کے مطابق مریم نواز کو اس حلقے سے الیکشن لڑنےکی اجازت ان کے والد نوازشریف نے دے دی ہے ، اسی حلقے سے صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی ایک سو انچاس سے بھی مریم نواز الیکشن لڑیں گی .
نوازشریف کی عدالت سے نااہلی کے بعد سترہ ستمبرکو ضمنی انتخاب میں مریم نوازشریف نے بہترین انداز میں انتخابی مہم چلاتے ہوئے اپنی والدہ کو بڑے مارجن سے کامیابی دلوائی تھی۔