دنیا کی سستی اور ماحول دوست سواری

دنیا کی سستی اور ماحول دوست سواری


پشاور(24نیوز) دنیا میں سستی اور ماحول دوست سواری ہے سائیکل ،  آج کے زمانے میں سائیکل کا استعمال اگرچہ بہت کم ہو گیا ۔ پشاور میں ہر اتوار کو سائیکل کا میلہ سجایا جاتا ہے۔
دنیا کی سستی اور بغیر پٹرول چلنے والی سواری ہے سائیکل ، آج کے جدید دور میں اس سواری کا استعمال اگرچہ کم ہوگیا مگرپشاور میں اب بھی ہر اتوار کوسائیکل کا میلہ سجایا جاتا ہے ۔ سائیکل سواری کا سستا ترین ذریعہ ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین ایکسرسائز بھی ہے۔ قیوم اسٹیڈیم چوک پشاور میں گزشتہ 40 سال سے سائیکل کا میلہ لگایاجاتا ہے۔
خریداروں کے ساتھ سائیکل کے بیوپاری بھی خوش ہیں،  کہتے ہیں استعمال شدہ سائیکلوں کی خرید و فروخت میں مسئلے ہوتے ہیں نہ ہی دیگر مشکلات۔ بس خریدار سائیکل چیک کرتے ہیں اور بات بن جاتی ہے۔
کاروباری افراد کا کہنا ہے کہ حکومت اس میلے کیلئے کسی کشادہ جگہ کا بندوبست کر دے تو ہمارے ساتھ خریداروں کو بھی سہولت مل جائیگی۔