ماہ صیام میں بھی بجلی کے ہاتھوں شہریوں کا سکون غارت

ماہ صیام میں بھی بجلی کے ہاتھوں شہریوں کا سکون غارت


کراچی(24نیوز) ماہ صیام میں بھی شہریوں کا سکون غارت، کراچی کے علاقہ کورنگی میں چھٹی کے روز بھی بجلی کی بندش نے شہریوں کو نانی یاد کرادی۔ علاقے میں پانی کی کمی کا بھی سامنا ہے۔

کورنگی کے علاقے بھٹائی کالونی میں بجلی کی بندش کاسلسلہ رمضان المبارک میں بھی ختم نہ ہوا، لوڈ مینیجمینٹ کے نام پر وولٹیج کی کمی سےجہاں علاقہ مکین پانی کی شدید قلت کاشکارہیں وہیں گھرکے استمعال کی الیکٹرانک اشیاء خراب بھی ہونے لگی ہیں ۔بھٹائی کالونی کے مکینوں کا کہنا ہے کہ غیراعلانیہ لوشیڈنگ سے گھروں میں پانی کم اور اضافی بل زیادہ بھیجے جارہےہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سورج اور لوڈشیدنگ نے ”اتحاد “کرلیا
گلشن اقبال، گلستان جوہر، لیاقت آباد، فیڈرل بی ایریا ،شاہ فیصل، ملیر، لانڈھی میں بھی بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہےجبکہ کے الیکڑک کا دعوی ہے کہ شہرمیں کہیں بھی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی ۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔