افتخار محمد چوہدری کا چیف جسٹس کے نام خط

افتخار محمد چوہدری کا چیف جسٹس کے نام خط


اسلام آباد(24نیوز) کاغزات نامزدگی کے کالموں میں تبدیلی کا معاملہ،سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق کاغزات نامزدگی کے کالموں میں تبدیلی کا معاملہ پر سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا۔ خط میں درخواست کی گئی ہے کہ چیف جسٹس معاملہ کا (3)184کے تحت نوٹس لیں  تاکہ انتخابات مقررہ وقت پر ہو سکیں۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:اقتدار کے آخری ماہ میں بھی حکومت ’’چونا‘‘ لگا نے سے باز نہ آئی 

 خط میں سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے مزید لکھا ہے کہ  کاغزات نامزدگی کا تنازع آپ کے علم میں ہو گا۔ معاملہ کو درست کرنے کے حوالے سے الیکشن کمشن اپنے اختیارات سے لاعلم ہے۔ حالانکہ سپریم کورٹ معاملہ پر دو ہزار تیرہ میں فیصلہ بھی دی چکی ہے۔ عدلیہ کا سابق رکن ہونے کی حیثیت سے ذمہ داری ہے معاملہ آپ کے نوٹس میں لاؤں تاکہ انتخابات مقررہ وقت پر ہو سکیں۔