عید الفطر قریب، کھسوں کی مانگ میں اضافہ

عید الفطر قریب، کھسوں کی مانگ میں اضافہ


 اسلام آباد(24نیوز) جوں جوں عید الفطر قریب آتی جا رہی ہے۔ کھسوں کی مانگ میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، دکانداروں نے بھی عید کے لیے پشاوری، کوہاٹی چپلوں، پومپی اور کھسوں کے نت نئے ڈیزائن متعارف کرادیے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق کھسوں کی مانگ میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، دکانداروں نے بھی عید کے لیے پشاوری، کوہاٹی چپلوں، پومپی اور کھسوں کے نت نئے ڈیزائن متعارف کرادیے ہیں۔ ہاتھ سے تیار کیے جانے والے کھسے اپنی مثال آپ ہیں، مضبوط اور پائیدار اور اب نت نئے ڈائزائنوں میں تیار کی جانے لگے ہیں۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ عید کی آمد پر کھسوں کی مانگ میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگی اہے لیکن چپل کے معیار اور قیمت پر کوئی فرق نہیں آنے دیا۔

خریداروں کا کہنا ہے کہ کھسے خوبصورت، پایادار اور سستے ہونے کے ساتھ ساتھ ہمارے کلچر کا حصہ ہیں۔

دوکانداروں کا کہنا ہے کہ اب جدید قسم کے کھسے بھی متعارف کروا دیے ہیں جن کی مانگ میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔ جن کو پومپی کا نام دیا گیا جو ہر ہر لباس پر جچتی ہے چاہے جینز ہویا شلوار قمیض۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito