چین کے بعد امریکا کی یورپی یونین سے تجارتی جنگ

چین کے بعد امریکا کی یورپی یونین سے تجارتی جنگ


 24نیوز: چین کے بعد امریکا کی یورپی یونین سے تجارتی جنگ شروع ہوگئی۔ امریکا نے چین کے بعد یورپ سے بھی تجارتی جنگ کا آغاز کردیا جس پر یورپی یونین کے ساتھ ساتھ کینیڈا نے بھی امریکا کے خلاف جوابی اقدامات کی دھمکی دے دی ہے۔

 ادھر جی سیون اجلاس کے موقع پر فرانس کے وزیر خزانہ برونو لے میئر نے خبر دار کیا ہے کہ تجارتی جنگ چند دنوں میں شروع ہو سکتی ہے۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی سٹیل اور ایلومینیم پر محصولات عائد کرنے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ امریکی سٹیل سازوں کا تحفظ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:برطانیہ کا سب سے بڑا خاندان

 امریکی شہر لاس اینجلس میں زیر تربیت پائلٹ نےانجن میں خرابی کے باعث چھوٹا طیارہ مصروف سڑک پر اتار دیا۔ سی سی ٹی وی کیمروں میں محفوظ ہونے والی فوٹیج میں طیارے کو گاڑیوں کے درمیان لینڈنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ واقعے میں طیارے کی پائلٹ محفوظ رہی۔سعودی عرب نے خبردار کیا ہے کہ اگر قطر نے روس سے فضائی دفاعی نظام خریدا تو سعودی عرب اس کے خلاف فوجی کارروائی کرسکتا ہے۔

پڑھنا نہ بھولیں:اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نرس شہید

  فرانسیسی اخبار لی موندے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے فرماں رواں شاہ سلمان نے فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کے نام ایک خط ارسال کیا جس میں انہوں نے روس اور قطر کے مابین جدید ترین دفاعی نظام کے حصول کے لیے جاری مذاکرات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ایران کافوجی طیارہ اصفہان کے صحرائی علاقے میں گرکر تباہ ہوگیا۔ ایف 7 لڑاکا طیارہ معمول کی پرواز پر تھا، دونوں ہوابازوں نے پیرا شوٹ کی مدد سے کود کر اپنی جانیں بچائیں، طیارے کا ملبہ صحرا حسن آباد کے علاقے جرقویہ سے تلاش کرلیا گیا۔

یہ خبر ٖرور پڑھیں:شوہر جوئے میں بیوی ہار گیا

 مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے اپنی چار سالہ دوسری مدت صدارت کا حلف اٹھا لیا ہے۔ حلف برداری کے موقع پر قاہرہ کی فضائی حدود میں لڑاکا جیٹ کے ذریعے مصری پرچم لہرایا گیا۔ عبدالفتاح السیسی مارچ میں منعقدہ صدارتی انتخابات میں 97 فیصد لے کر ووٹ دوبارہ صدر منتخب ہوئے تھے۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito