گاڑیوں کی ملکیت تبدیل کرانے والوں کیلئے بڑی خبر آگئی

گاڑیوں کی ملکیت تبدیل کرانے والوں کیلئے بڑی خبر آگئی


لاہور ( 24نیوز )  بائیومیٹرک ٹرانسفر کے لیے ڈی جی ایکسائز نے گاڑیوں کے مالکان کو یکم جولائی تک مزید مہلت دے دی۔یکم مئی سے بائیو میٹرک تصدیق کا آغاز کیا جانا تھا لیکن سسٹم کی تنصیب میں تاخیر پر ایک ماہ کی توسیع کردی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائزکی جانب سے یکم مئی سے بائیو میٹرک تصدیق کا آغاز کیا جانا تھا لیکن سسٹم کی تنصیب میں تاخیر پر ایک ماہ کی توسیع کردی گئی تھی جس کے بعد یکم جون کو پنجاب بھر میں ٹرانسفر دو دن کیلئے بند کر دی گئی تھی جس پر ڈی جی ایکسائز اکرم اشرف گوندل نے ایک ماہ کی مزید مہلت دے دی ہے اب یکم جولائی سے لاہور سمیت پنجاب بھر بائیو میٹرک ٹرانسفر کا عمل شروع کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:غیر ملکی سرمایہ کار بھی آخری ماہ ن لیگ کی حکومت سے ہاتھ کر گئے

 ڈی جی ایکسائز نے کہا گزشتہ 2 روز سے صوبہ بھرسے ہزاروں شہریوں کی درخواست موصول ہونے پر ایک ماہ کی مزید توسیع کی ہے۔
 

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito