افغان حدود سے پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملے، جوابی کارروائی میں 6دہشتگرد ہلاک


24نیوز: افغان سرحد کی طرف سے باجوڑ اور بلوچستان کے علاقہ قمرالدین میں پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملہ ہوا۔ جس کے نتیجے میں ایف سی کے 4 اور پاک فوج کا 1 جوان زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق افغان سرحد کی طرف سے باجوڑ اور بلوچستان کے علاقہ قمرالدین میں پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملہ ہوا۔ جس کے نتیجے میں ایف سی کے 4 اور پاک فوج کا 1 جوان زخمی ہوگیا.سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی سے 6 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا کام معمول کے مطابق جا ری تھا کہ افغانستان سرحدی علاقہ کی جانب سے پاکستانی چیک پوسٹوں کوحملے نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:ملتان میں نوجوان کا قتل، شہریوں کا پولیس کیخلاف احتجاج

 باجوڑ اور بلوچستان کے علاقہ قمرالدین میں دہشت گردوں نے فائرنگ کی۔ آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ حملے میں ایف سی کے 4 اور پاک فوج کا 1جوان زخمی ہوگیا جس پرسیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی سے 6 دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔  پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ باڑ لگانے والی ٹیموں پر حملہ میں دہشتگردوں کو افغانستان کی معانت حاصل تھی۔