پشاور میں لڑکی کو برہنہ کرنے والا ملزم گرفتار

پشاور میں لڑکی کو برہنہ کرنے والا ملزم گرفتار


 پشاور(24نیوز)  دہشت نگری میں لڑکی کو برہنہ کرنے والا ملزم گرفتار ہوگیا۔ پانچ روز بعد پولیس نے ملزم چمکنی سے دھر لیا۔ میں نے جان بوجھ کپڑے پھاڑے اور نہ ہی برہنہ گھمایا ملزم کا الزامات کی تردید۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے ہشت نگری میں لڑکی کو برہنہ کرنے کا واقعہ ہوا تھا، پولیس نے پانچ روز بعد ملزم مظہر حسین کو پشاور کے نواحی علاقے چنکنی سے گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم واقعے کے بعد اہلخانہ سمیت روپوش ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:سیالکوٹ میں 13 سالہ بچی کو پنچایت کے فیصلہ کی بھینٹ چڑھا دیا گیا

 پولیس ملزم کو میڈیا کے سامنے لے آئی تو کچھ الزامات کی تردید کردی، کہا کہ لڑائی کے دوران لڑکی کے کپڑے پھٹ گئے ہونگے جان بوجھ کر کپڑے پھاڑے اور نہ ہی برہنہ گھمایا. ملزم تو پولیس کی گرفت میں آگیا تاہم متاثرہ خاندان کے ساتھ انصاف کے تقاضے پورے ہونگے یا نہیں یہ تو آنے والا وقت ہی بتایے گا۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito