امریکا کا دورہ برطانیہ، لندن لاک ڈاؤن ہونے کا امکان

امریکا کا دورہ برطانیہ، لندن لاک ڈاؤن ہونے کا امکان


لندن (24نیوز) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ برطانیہ کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں. ان کی اہلیہ میلانیا بھی ان کے ساتھ ہیں.

امریکی صدر کے دورۂ برطانیہ میں لندن والوں نے احتجاج کے لیے کمر کس لی، ٹرمپ مخالف تنظیموں نے لندن لاک ڈاؤن کا پروگرام بنا لیا. امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ پہلا سرکاری دورہ برطانیہ ہے جس کے بارے میں برطانوی وزیر اعظم ٹریزامے کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کا دورۂ برطانیہ دونوں ممالک کے خصوصی تعلقات کے لیے اہم ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکا برطانیہ کے ساتھ مضبوط اور پائیدارتعلقات کے لیے خواہاں ہے، ٹرمپ کے دورۂ برطانیہ سے دو طرفہ شراکت داری کو مضبوط کرنے کے مواقع ملیں گے.

برطانوی میڈیاکے مطابق امریکی صدرٹرمپ آج شام 3روزہ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچیں گے، ملکہ برطانیہ کی جانب سے ان کا شاہی توپوں کی سلامی کے ساتھ استقبال کیا جائے گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے بکنگھم پیلس میں خصوصی عشائیے کا اہتمام کیا گیا ہے۔ برطانوی میڈیا نے یہ بھی بتایا کہ امریکی صدر ٹرمپ 4جون کو برطانوی وزیراعظم ٹریزامے سے ملاقات کریں گے.

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔