عید پر موسم کیسا ہوگا؟

عید پر موسم کیسا ہوگا؟


کراچی(24نیوز) شہرقائد میں عید کے پہلے اور دوسرے دن شدید گرمی پڑے گی۔ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی۔ چیف میٹرولوجسٹ عبدالرشید کہتے ہیں پانچ اور چھ جون کو درجہ حرارت 40 سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ محکمہ موسمیات عبدالرشید کے مطابق 05 اور 6 جون کو درجہ حرارت 38 سے 40 سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے  جبکہ عید الفطر کے تیسرے دن گرمی کی شدت میں کمی آجائے گی ۔

چیف میٹرولوجسٹ عبدالرشید نے شہریوں کو تجویز دی کے گرمی کے دوران دوپہر11 سے 4 بجے کے دوران بلاضرورت دھوپ میں نہ نکلیں اور پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔ 

چیف میٹرولوجسٹ عبدالرشید کا مزید کہنا تھا کے 15 سے 20 جون کے بعد شہر کا موسم خوشگوار ہوجائے گا ، جون کے آخری ایام میں بادل چھائے رہیں گے ۔ 15 جون کے بعد دن رات ہلکی بارش ہوگی جس سے درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔