سینیٹ انتخابات نے ایم کیو ایم کے دونوں دھڑوں کو ایک ہونے پر مجبور کر دیا

سینیٹ انتخابات نے ایم کیو ایم کے دونوں دھڑوں کو ایک ہونے پر مجبور کر دیا


اسلام آباد (24 نیوز) متحدہ پاکستان کے دونوں متنفر دھڑوں میں سینیٹ انتخابات کی حد تک اتفاق ہو گیا۔ ڈاکٹر فاروق ستار اور خالد مقبول صدیقی سینیٹ انتخابات کے لیے پانچ امیدواروں کے نام پر ایک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ایم کیو ایم کے دونوں دھڑوں کے رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ جس میں ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ دونوں گروہوں میں اختلافات کے باوجود مفاہمت کا عمل جاری تھا۔ ابتدائی طور پر سینیٹ انتخابات پر اتفاق رائے ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، چودھری نثار جان بوجھ کے شریک نہ ہوئے

ڈاکٹر فاروق ستار کے ساتھ چھوٹی کرسی پر بیٹھے خالد مقبول صدیقی کو اس ٹاک کے دوران کوئی فون کر کے مشورے بھی دیتا رہا۔ انہوں نے دبے الفاظ میں کامران ٹیسوری کے نام پر اپنا اختلاف ظاہر کیا۔

پارٹی کنوینر شپ کے عہدہ سے متعلق سوال کا فاروق ستار جواب گول کر گئے۔ انھوں نے کہا کہ ووٹرز کے مقروض ہیں اور کھلی کتاب کی طرح ہیں۔