سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کو بڑی تباہی سے بچا لیا، 6 مشتبہ دہشتگرد گرفتار

سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کو بڑی تباہی سے بچا لیا، 6 مشتبہ دہشتگرد گرفتار


کوئٹہ (24 نیوز) سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں دہشت گردی کا بڑا مںصوبہ ناکام بنا دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ردالفساد کے تحت بلوچستان میں کربلا اور پشین کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 6 مشتبہ دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فورسز نے بلوچستان کے ضلع پشین سے 6 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

یہ بھی پڑھئے: ملکی سلامتی و استحکام کیلئے کراچی میں امن ضروری ہے، آرمی چیف

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کو کربلا کے علاقے سے گرفتار کیا گیا جن کےقبضہ سے 500 کلو بارودی مواد، تیار خودکش جیکٹس اور دستی ساختہ بم بھی برآمد کیے گئے ہیں۔ دہشتگروں کی کمین گاہ سے سب مشین گنز، بارودی سرنگیں اورمواصلاتی آلات بھی پکڑے گئے۔