سینیٹ انتخابات: ضابطہ اخلاق جاری، انتظامات مکمل، پولنگ آج ہو گی


اسلام آباد (24 نیوز) سینیٹ انتخاب کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ آج پارلیمنٹ کے باہر رینجرز تعینات ہو گی۔ فاٹا کی چار اور اسلام آباد کی دو نشستوں کے لیے امیدواروں کا چناؤ ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں سینیٹ انتخاب کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس کو پولنگ اسٹیشن کا درجہ دے دیا گیا۔ بیلٹ پیپرز سمیت دیگر ضروری سامان پارلیمنٹ ہاؤس پہنچا دیا گیا۔

یہ بھی پڑھئے:سینیٹ انتخابات نے ایم کیو ایم کے دونوں دھڑوں کو ایک ہونے پر مجبور کر دیا

چاروں صوبائی اسمبلیوں اور پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر رینجرز اور فرنٹیئر کور (ایف سی) تعینات کی جائے گی۔ پولنگ صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔سینیٹ الیکشن میں شرکت کے لیے قومی و صوبائی اسمبلی کے اراکین کو اسمبلی سیکرٹریٹ کا کارڈ ساتھ لانا ہوگا۔ موبائل فون پولنگ اسٹیشن لانے پر مکمل پابندی ہو گی۔

پڑھنا نہ بھولئے:ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، چودھری نثار جان بوجھ کے شریک نہ ہوئے

بیلٹ پیپر کو خراب کرنے یا جعلی بیلٹ پیپر استعمال کرنے پر کارروائی ہوگی۔ غیر متعلقہ شخص کو بیلٹ پیپر دینے پر آر او فوری سزا سنا سکتا ہے۔ ریٹرننگ افسر کو بیلٹ پیپر منسوخ کرنے کا اختیار بھی حاصل ہو گا۔ اس کے ساتھ ہی الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسر کو مجسٹریٹ درجہ اول کے تحت اختیارات بھی تفویض کردیئے ہیں۔

ریٹرننگ افسر کو سمری ٹرائل کر کے فوری سزا سنانے کا حق حاصل ہو گا۔ جبکہ وہ کسی بھی قسم کی بے قاعدگی، بدنظمی پر انتخابی عمل معطل کر سکے گا۔

مزید دیکھیں اس ویڈیو میں: