ایبٹ آباد میں جنگلی حیات کا عالمی دن منایا گیا

ایبٹ آباد میں جنگلی حیات کا عالمی دن منایا گیا


ایبٹ آباد (24نیوز) جنگلی حیات سے پیارکرو، ایبٹ آباد میں جنگلی حیات کا عالمی دن منایا گیا۔ عام لوگوں میں شعور اجاگر کرنے اور آگاہی کے لیے مختلف قسم کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

وائلڈ لائف ڈویژن تمام متعلقہ دفاتر کو جنگلی حیات کے عالمی دن کے مو قع پر مختلف قسم کی آگاہی تقاریب منعقد کی رہی ہیں۔ اس سلسلے میں ایک تقریب ڈویژنل آفس وائلڈلائف میں منعقد کی جارہی ہے۔ جس کا بنیادی مقصد جنگلی حیات کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ہے۔

ڈی ایف او وائلڈ لائف افتخار الزمان کا کہنا تھا کہ یہ دن سب کو اس عہد کے ساتھ منانا چاہئیے کہ جنگلی حیاتیات کے تحفظ کو مذہبی فریضہ سمجھ کر سرانجام دیں گے اور جنگلی حیاتیات سے متعلق پرندوں اور جانوروں کو تحفظ فراہم کریں گے۔

ایبٹ آباد کو اللہ تعالی نے گوناگوں حیاتیاتی تنوع سے نوازا ہے۔ بحیثیت مسلمان ہم پر لازم ہے کہ تمام ذی روح کے تحفظ کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔