ملتان سلطانز آج کوئٹہ گلیڈیٹرز کے ساتھ ٹکرائیں گے

ملتان سلطانز آج کوئٹہ گلیڈیٹرز کے ساتھ ٹکرائیں گے


شارجہ(24نیوز) پی ایس ایل تھری میں جوش اور ہوش کی جنگ تیز، ملتان سلطانز کی ٹیم اہم میچ میں آج کوئٹہ گلیڈیٹرز کے ساتھ ٹکرائے گی۔ کراچی کنگزکے ساتھ میچ بارش کی نذر ہونے پرملتان سلطانز کو ایک پوائنٹ مل گیا۔

پاکستان سپر لیگ میں جوش اور ہوش کی جنگ تیز ہوگئی۔ روشنیوں کی برسات میں چوکوں ،چھکوں کی بھرمارہے۔ پی ایس ایل تھری کے تیرھویں اہم میچ میں آج ملتان سلطانز کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈ یٹرز سے ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ انتہائی اہمیت کاحامل ہوگا۔ ملتان سلطانز نے بھی میچ کو جیتنے کےلئے نظریں جمالیں۔

مخالفین کے باولرز کوکیسے کھیلنا ہے؟ بلے بازوں کو کیسے آوٹ کرناہے؟ فیلڈنگ کیسے بہتربنانی ہے؟ ملتان سلطانز نے میچ کامیابی کے لئے حکمت عملی تیارکرلی۔ شعیب ملک ٹیم کو گر سکھانے میں مصروف ہیں۔ کھلاڑیوں کو داو پیچ بتائے جارہے ہیں۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کراچی کنگزکے ساتھ گزشتہ رات ہونے والے ملتان سلطانز کے میچ میں بارش نے اپنا کام دکھایا۔ بارش کے بعد انتظامیہ کومیچ ختم کرنا پڑا۔ جس کے باعث دونوں ٹیموں کو 1،1 پوائنٹ مل گیا۔ ملتان سلطانز کے پانچ پوائنٹ ہوگئے۔