نیب کا سندھ کے لیے دوہرا معیار ہے: شرجیل میمن

 نیب کا سندھ کے لیے دوہرا معیار ہے: شرجیل میمن


کراچی(24نیوز) رکنِ سندھ اسمبلی شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ نیب کا سندھ کے لئے دوہرا معیار برقرار ہے، نواز شریف کی طرح نہیں ہوں جو عدالتوں کے مخالف بیانات دوں، ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں، اور انصاف کی امید بھی کرتے ہیں۔

 بکتر بند گاڑی میں بٹھا کر پیپلز پارٹی کے اسیر رکنِ سندھ اسمبلی شرجیل انعام میمن کو سندھ اسمبلی پہنچایا گیا۔

میڈیا سے گفتگو میں شرجیل میمن نے کہا کہ ووٹ ڈالنے سندھ اسمبلی آیا ہوں، میں نواز شریف کی طرح نہیں ہوں۔ انھوں نے کہا کہ عدالتوں کا احترام کرتا ہوں۔شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی سینیٹ انتخابات کے بعد عام انتخابات میں بھی سرپرائز دے گی۔

اس سے قبل شرجیل انعام میمن احتساب عدالت میں 6 ارب روپے کے مبینہ کرپشن ریفرنس کی سماعت کےدوران بھی پیش ہوئے تاہم فاضل جج کی رخصتی کے باعث ریفرنس کی سماعت 13 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔