ملتان سلطان کا کوئٹہ گلیڈیٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ملتان سلطان کا کوئٹہ گلیڈیٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ


شارجہ(24نیوز) پاکستان سپرلیگ میں آج کھیلے جانےوالے پہلے میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملتان سلطانز کیجانب سے احمد شہزاد، کمار سنگارا، صہیب مقصود، شعیب ملک، کیرن پولارڈ، ڈیرن براوو، سہیل تنویر، محمد عرفان، عمران طاہر، جنید خان اور سیف بدر کھیلیں گے جب کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں سرفراز احمد، رمیز راجہ جونیئر، عمر امین، محمد اللہ ریاض، ریلے روسو، محمد نواز، شین واٹسن، حسن علی، انور علی، راحت علی اور جون ہیسٹنگ شامل ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کیون پیٹرن ان فٹ ہونے کے باعث ٹیم کا حصہ نہیں ہیں اور ان کی جگہ محمد اللہ کو شامل کیا گیا ہے۔