کہوٹہ: یونیورسٹی کے قیام کا اعلان، نواز شریف کی روایت نبھا رہے ہیں: وزیر اعظم


کہوٹہ (24نیوز) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہوٹہ میں یونیورسٹی کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کہوٹہ میں ایک معیاری یونیورسٹی قائم کی جائے گی انھوں نے کہا کہ عدلیہ کے فیصلوں کا احترام کرتے ہیں، نواز شریف کی نااہلی کا فیصلہ بھی قبول کیا حالانکہ عوام نے اسے قبول نہیں کیا۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہوٹہ میں یونیورسٹی کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کہوٹہ میں ایک معیاری یونیورسٹی قائم کی جائے گی، نواز شریف کی طرح خدمت کے سلسلے کو آگے بڑھایا۔ کہوٹہ ہسپتال کومعیاری بنایا جائے گا اور مزید فنڈز دیے جائیں گے۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کہوٹہ میں بجلی کے کام کیلئے فنڈز جاری کردیے گئے ہیں، پچھلے 3 سال کی ترقی سب کے سامنے ہے آج کہوٹہ کے ہر گاؤں میں گیس مل رہی ہے، ہم نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کوفروغ دیا۔

 انھوں نے کہا کہ کہوٹہ میرا اپنا گھر ہے ، کہوٹہ والوں کی محبت میرا اثاثہ ہے۔ بطور وزیراعظم پہلی بار اپنے حلقہ میں آیا ہوں۔ آئیندہ انتخابات میں کہوٹہ سے بھی ن لیگ ہی کامیاب ہوگی۔ 

انھوں نے کہا کہ وہ عدلیہ کے فیصلوں کا احترام کرتے ہیں ، نوازشریف عوام کے ووٹوں سے وزیر اعظم بنے لیکن انہیں نااہل کردیا گیا ، اس فیصلے سے کوئی اتفاق نہیں کرتا لیکن اسے قبول کیا۔

انھوں نے کہا کہ وہ بطور وزیر اعظم پہلی بار اپنے حلقے میں آئے ہیں ، حلقے میں جو بھی ترقیاتی کام ہوئے وہ سارے ن لیگ نے کرائے ، پورے ملک میں ن لیگ کے ترقیاتی کام ہی نظر آرہے ہیں اور گزشتہ حکومتوں کاکوئی کام نظرنہیں آتا۔