ملکی ترقی میں 50 فیصد خواتین کا کردار ،عالمی دن پر اعتراف

ملکی ترقی میں 50 فیصد خواتین کا کردار ،عالمی دن پر اعتراف


 اٹک(24نیوز) خواتین کا عالمی دن دور جدید میں خواتین کو اپنے حقوق کا علم ہے بھی یا نہیں۔ اس حوالے سے اٹک میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے اٹک میں سیمینار ہوا۔ اس موقع پر شریوں کا کہنا تھا کہ خواتین معاشرےکی ترقی میں بنیادی کردار ادا کرتی ہیں۔

اورجدید دور میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کرتی ہیں۔ خواتین کو ترقی کے زیادہ مواقع فراہم کئے جائیں۔ مقررین نے کہا کہ ملکی ترقی میں پچاس فیصد خواتین کا کردار ہے۔

حکومت خواتین کے لئے قانون سازی کر کے ان کے کردار کو زیادہ محفوظ بنائے۔ سیمینار کی مہمان خصوصی اے ڈی سی جی اٹک کنول بتول تھیں۔ خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔