کراچی: پولیس کی کارروائیاں، متعدد ملزمان گرفتار

کراچی: پولیس کی کارروائیاں، متعدد ملزمان گرفتار


  کراچی (24نیوز) پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں، شہر کے مختلف علاقوں سے متعدد ملزمان گرفتار کرلیئے گئے جبکہ ملیر کے کھیت سے اعوان بم برآمد ہوا جسے ناکارہ بنا دیاگیا۔

کراچی کے علاقے ملیر باون شاہ مزارکے قریب کھیتوں سے اعوان بم برآمد ہوا۔ اعوان بم کوکھیت گڑھا کھود کر چھپایا گیا تھا جسے محفوظ طریقے سے پھاڑ دیاگیا، پولیس کے مطابق مبینہ طور پر لیاری گینگ وار کے کارندوں نے پکڑے جانے کے خوف سے یہاں بم اور اسلحہ چھپایا ہوا تھا، جس کی تلاش بھی کی گئی۔

ٹیپوسلطان کے علاقے میں اسنیپ چیکنگ کے دوران تین ملزمان گرفتار کرلیئے گئے پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں اعظم ،گل زمین اوررحیم شامل ہیں جن سے آدھاکلوسے زائدمنشیات برآمدکرلی گئی۔

سرجانی ٹاون میں پولیس کی کارروائی تین ملزمان گرفتار دھر لیئے گئے پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ،چارمسروقہ موبائل فون اورموٹرسائیکل برآمد کی گئی، گرفتارملزمان میں فیصل ،قربان اورشہبازشامل ہیں

سکھن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ،ایک منشیات فروش کو گرفتارکرلیا، ملزم اکرم کے قبضے سےموٹرسائیکل اور ایک کلوگرام سے زائدمنشیات برآمد کرنے کا پولیس نے دعویٰ کیا۔