چودھری سرور سینیٹر منتخب، عمران خان کی مبارکباد


لاہور (24 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چودھری محمد سرور نے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سینیٹ الیکشن میں کامیابی حاصل کر لی۔

 تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کان لیگ کوسرپرائزدینےکا دعوی سچ نکلا۔ تحریک انصاف کےچودھری محمد سرورسینیٹرمنتخب ہو گئے۔چودھری سرور کے سینیٹر منتخب ہونے پر پی ٹی آئی نے جشن منایا۔ تحریک انصاف کےرہنماؤں نے نوازشریف کیخلاف نعرےبازی کی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ چودھری محمدسرورجنرل سیٹ پر پہلے نمبر پر آئے۔

چودھری محمد سرور نے کہا کہ انشاءاللہ عمران خان اگلاوزیراعظم ہوگا۔  عوام کی خدمت کروں گا۔ نیاپاکستان بنائیں گے۔ الیکشن میں ووٹ دینےپرسب کامشکورہوں۔ اگلا ہدف پنجاب کی حکومت ہے۔

چودھری محمد سرورکو44، رانامحمودالحسن کو40اورزبیرگل کو38ووٹ ملے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے چودھری سرورکوکامیابی پر مبارکباد دی۔

یہ بھی پڑھئے:سینیٹ انتخابات، ن لیگ کے حمایت یافتہ امیدواروں کا پہلا، پی پی پی کا دوسرا نمبر