محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی تبدیلی ہوا میں اڑ گئی

محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی تبدیلی ہوا میں اڑ گئی


مردان(24نیوز)محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی تبدیلی ہوا میں اڑ گئی، مردان میڈیکل کمپلیکس میں بیڈز کی شدید کمی کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ایک بیڈ پر دو دو مریض پڑے ہوتے ہیں یا پھر باہر اسٹریچر پر ان کا علاج کیا جاتا ہے ۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹرجاوید اقبال کے مطابق ہسپتال کے سات وارڈز باچا خان میڈیکل کالج کے پاس ہیں جس کی وجہ سے وارڈز اور بیڈز کی کمی کا سامنا ہے۔

وزیر صحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال کو آئندہ اے ڈی پی میں فنڈز فراہم کرکے نئے وارڈز کھولے جائیں گے،ایک طرف وارڈز کالج کے پاس ہیں تو دوسری طرف علاقے میں بچوں کی بیماریاں روز بروز بڑھ رہی ہیں، ایسے میں غریب عوام جائیں تو جائیں کہاں۔