وزیراعظم عمران خان کا برطانوی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ

وزیراعظم عمران خان کا برطانوی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ


24نیوز:  وزیراعظم عمران خان اوربرطانوی وزیراعظم ٹریزامے کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے برطانوی وزیراعظم ٹرایزامے کو پلواماواقعہ کے بعد کی صورتحال سےمتعلق آگاہ کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ برطانیہ حالیہ صورتحال میں دونوں ممالک سے رابطے میں ہے۔ برطانوی وزیراعظم نے بھارتی پائلٹ کی رہائی کے فیصلے کو سراہا۔ دونوں وزرائے اعظم نے ایک دوسرے کو دورے کی دعوت بھی دی۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔