چیمپئنز لیگ،لیور پول شکست کے باوجود فائنل میں پہنچ گئی

چیمپئنز لیگ،لیور پول شکست کے باوجود فائنل میں پہنچ گئی


میڈرڈ( 24نیوز ) ریال میڈرڈ کے بعد لیور پول بھی چیمپئنز لیگ کے فائنل میں پہنچ گئی،روما سیمی فائنل کا دوسرا لیگ مقابلہ جیت کر بھی فائنل میں نہ پہنچ سکی،لیور پول نے مجموعی اسکور کی بنیاد پر روما کو ایک گول کے فرق سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق روما نے سیمی فائنل کے دوسرے لیگ میں لیورپول کو چار دو سے مات دی لیکن فائنل میں جگہ نہ بنا سکی،لیور پول نے سیمی فائنل کے پہلے لیگ میں روما کو پانچ دو کی بڑی شکست دی،اس طرح مجموعی اسکور کی بنیاد پرلیورپول سات چھ کے فرق سے فائنل میں پہنچ گیا۔

لیور کی طرف سے پہلا گول نویں منٹ میں کیاگیا،روما نے پندرہویں منٹ میں حساب برابرکردیا،لیور نے 25ویں منٹ میں پھر برتری حاصل کی جسے روما نے 52ویں منٹ میں ختم کردیا۔

روما کے رادجا نین گولن نے 86 ویں اور94 ویں منٹ میں دوگول کرکے ٹیم کو فتح دلائی، ریال میڈرڈ اورلیور پول کے درمیان چیمپئنزلیگ کا فائنل 26 مئی کو کھیلا جائے گا۔