سیاست میں ڈرامائی موڑ ، ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے

سیاست میں ڈرامائی موڑ ، ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے


کراچی(24نیوز) متحدہ کے دونوں دھڑے ایک ہوگئے،فاروق ستار اور خالد مقبول صدیقی کی مشترکہ پریس کانفرنس،فاروق نے کہا کہ متحدہ کی طاقت متحد ہونے میں ہے، مئی کو مل کر جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق فاروق ستار نے ایک بار پھر متحدہ کو بکھرنے سے بچا لیا۔بڑے پن کا مظاہرہ کیا اوربہادرآباد پہنچ گئے۔فاروق ستار کا کہنا تھا کہ مہاجروں کو رسوا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔سازشیں ناکام بنائیں گے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:تین ستونوں میں سے ایک کا ریاست پر قبضہ ہے:نواز شریف 

 دوسری جانب خالد مقبول صدیقی نے بھی دریا دلی دکھائی اور فاروق ستار کی ہاں میں ہاں ملائی۔خالد مقبول کا کہنا تھا کہ پانچ مئی کا جلسہ مہاجر قوم کے جذبات کی ترجمانی کرے گا۔ متحدہ ہمیشہ متحدہ رہے گی۔