عمران خان کے باؤنسرز، سیاسی مخالفین کی بڑی وکٹیں گرا دیں


لاہور( 24نیوز )جوں جوں عام انتخابات قریب آتے جارہے ہیں،موجودہ اور سابقہ ممبران اسمبلی سائبرین پرندوں کی طرح محفوظ ٹھکانوں کی طرف بھاگ رہے ہیں،جنم جنم تک ساتھ نبھانے کی قسمیں کھانے والے اڑ کردوسری جماعتوں میں جارہے ہیں،تحریکِ انصا ف میں مزید سیاسی شخصیات شامل، فیصل آباد، چنیوٹ، پاکپتن ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اورگوجرانوالہ سے نامور سیاسی شخصیات نےتحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: 100 کے کارڈ پر 40روپے کٹوتی کیوں؟ چیف جسٹس نے نوٹس لے لیا

24 نیوز ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے مخالفین کی وکٹیں اُڑا دی۔ شمولیت اختیار کرنے والوں میں فیصل آباد سے سابق ایم پی اے شاہد خلیل اور رائے اعجاز کھرل شامل پی ٹی میں شامل، چنیوٹ سے سابق ایم پی اے قاضی علی حسن اورٹوبہ سےلیاقت علی بھی آگئے۔

خبر پڑھنا مت بھولئے:  بھارت دنیا کا سب سے۔۔۔عالمی ادارہ صحت نے طمانچہ دے مارا

دوسری جانب پاکپتن سے سابق تحصیل ناظم فرخ ممتاز مانیکا اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سے سابق رکن صوبائی اسمبلی لیاقت علی شوکت بھی شامل ہوگئے۔ علاوہ ازیں گوجرانوالہ سے رکن صوبائی اسمبلی رضوان اسلم بٹ نے بھی ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔  

یہ خبر لازمی پڑھیں: علی گڑھ یونیورسٹی سے قائداعظم کی تصویر ہٹانے پر بھارتی طلبہ سراپا احتجاج

چیئرمین تحریک انصاف نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کا خیر مقدم کیا۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ 29اپریل کے بعد نوازشریف بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ تحریک انصاف انتخابات کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
 ضرور ی خبر:  آزاد کشمیر: برطانیہ لے جانےکا جھانسہ دے کر خواتین سے شادی کا اسکینڈل سامنے آ گیا
گزشتہ روز سابق صدر آصف زرداری سے سرگردھا،منڈی بہاﺅلدین اور چنیوٹ کے اہم سیاستدانوں نے ملاقات کی اور پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے،نواز تارڑ،بریگیڈیئر اظہار الحسن بھی جیالے بن گئے تو گوجرہ سے سابق ایم پی اے میجراحسان اور پی ٹی آئی کے رہنما قمر بوسال بھی پی پی پی کا حصہ بن گئے۔

یہ بھی پڑھیں:باپ کی طرح بیٹی نے بھی جارحانہ انداز اپنا لیا

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف اس وقت وطن عزیز میں سب سے زیادہ مشہور سیاسی پارٹی ہے۔ لاہور جلسہ میں عمران خان کی جانب سے گیارہ اہم ترین نکات کا اعلان کیا گیا جن کو آئندہ انتخابات کے لیے منشور قرار دیا گیا۔ لاہور جلسہ کے بعد پی ٹی آئی نے بڑے بڑے ستون گرانا شروع کر دیئے ہیں۔