مریم نواز چاہتی کیا ہیں؟


اسلام آباد( 24نیوز )باپ کی طرح بیٹی نے بھی جارحانہ انداز اپنا لیا میڈیا سے گفتگو،جلسوں سے خطاب میں سیاسی مخالفین اداروں کو بھی تنقید کا نشانہ بنانے لگیں۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ عام انتخابات میں ن لیگ پی ٹی آئی کو ہمیشہ کے لئے شکست دے گی، کبوتر کی طرح آنکھیں بند کرنے سے حقیقت کو جھٹلایا نہیں جاسکتا۔
احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پوری تیاری کے ساتھ آئے ہیں،عام انتخابات میں ن لیگ پی ٹی آئی کو ہمیشہ کے لئے شکست دے گی۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ تقریر کو بلیک آوٹ کرنے سے بات ختم نہیں ہوگی، کبوتر کی طرح آنکھیں بند کرنے سے حقیقت کو جھٹلایا نہیں جاسکتا، عوام اس وقت ہار جیت کے خوف سے باہر آگئے ہیں اور اب صرف اپنے حقوق کے لیے کھڑے ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان آج مخالفین کی پانچ وکٹیں گرائیں گے

گذشتہ روز جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام ناانصافی کے خلاف اب کھڑے ہوگئے ہیں اور جو لوگ ان حالات میں پارٹی چھوڑ رہے ہیں ان کا مستقبل تاریک ہوگا، مقدمے کا فیصلہ آنے سے قبل ہی تین بار نوازشریف کو سزا دے دی گئی، آپ کے لیڈر سے پارٹی کی صدارت چھینی گئی، بیٹے سے تنخواہ نہ لینے اور ویزہ رکھنے پر تاحیات نااہل کیاگیا، نوازشریف کے مقدمات میں عدل و انصاف کے پیمانے تبدیل ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: تین ستونوں میں سے ایک کا ریاست پر قبضہ ہے:نواز شریف

انھوں نے مزید کہا تھا کہ ووٹ کی پرچی کے خلاف استعمال ہونے والے مہروں کے چہرے یاد رکھنا، نوازشریف ووٹ کی پرچی اور عزت کی بات کرتا ہے، 2018 کے انتخابات میں پولنگ اسٹیشن جاکر ووٹ کی حرمت کو برقرار رکھنا اور سازشیوں کو بے نقاب کردینا۔

اظہر تھراج

صحافی اور کالم نگار ہیں،مختلف اخبارات ،ٹی وی چینلز میں کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں