سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، غیر ملکی دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، غیر ملکی دہشت گرد گرفتار


 24نیوز:  ٹیکسلا میں سی ٹی ڈی نے دو غیرملکیوں کو پکڑ لیام کہیں جرائم پیشہ افراد انجام کو پہنچے تو کہیں نئے جرائم نے سر اٹھایا۔ کہیں آگ لگنے سے لاکھوں کا نقصان ہوگیا۔

 تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا میں سی ٹی ڈی نے دو غیرملکیوں کو پکڑ لیا۔ سی ٹی دی نے محلہ مکراں سے شفیع اللہ اورسمیع اللہ کو دھر لیا ملزمان سے بھاری تعداد میں اسلحہ، افغان کرنسی اورجعلی شناختی دستاویزات برآمد ہوئیں۔سرائے عالمگیر پولیس نے انٹرپول کے ذریعے قتل کا ملزم سعودی عرب سے گرفتارکرلیا۔ پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ملزم کو 12سال بعد گرفتارکیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:عمران فاروق قتل کیس میں اہم موڑ آگیا،تین ملزموں پر فرد جرم عائد
 
سعودی عرب سے انٹرپول کے ذریعے ملزم کی گرفتاری کا پہلا واقعہ ہے۔اٹک میں ٹھیکیدار کو قتل کرنے والا سرکاری افسر15سال بعد پکڑا گیا۔ ملزم نصیر نے  15سال پہلے 50ہزار کمیشن کے تنازعے پر ٹھیکیدار علی اصغر کو قتل کردیاتھا۔ ملزم محکمہ ورک اینڈ سروسزکا آفیسرتھاکامونکی میں پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک اس کا ساتھی فرارہوگیا۔ ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت نصیر کے نام سے ہوئی۔بہاولنگر کے مین بازار کی ایک دکان میں آگ لگ گئی۔ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ دکان میں موجود لاکھوں کا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔

پڑھنا نہ بھولیں:بااثرملزمان کا نوجوان تاجر پر برہنہ کر کے بد ترین تشدد
 
مٹیاری کے اسپتال کے ٹراما سینٹرمیں پراسرار طورپرآگ لگ گئی۔ شارٹ سرکٹ سے لگنے والی آگ سے کروڑوں روپے کی ادویات بھی جل گئیں۔

سرگودھا میں ظلم کی انتہا کردی گئی۔ چاربچوں کے باپ کو قتل کرکے زمین پر قبضہ کرلیا گیا۔