بھارت نے دفاعی اخراجات میں سپرپاور فرانس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا


 24نیوز: بھارت نے دفاعی اخراجات میں سپرپاور فرانس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا اب وہ سب سے زیادہ دفاعی اخراجات کرنے والے پانچ بڑے ملکوں میں شامل ہوگیا ہے۔

بھارت اب وہ سب سے زیادہ دفاعی اخراجات کرنے والے پانچ بڑے ملکوں میں شامل ہوگیا ہے۔  اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ کے مطابق 2017 میں بھارت کے دفاعی اخراجات ساڑھے پانچ فیصد اضافے کے ساتھ 64 ارب ڈالرز تک پہنچ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت دنیا کا سب سے۔۔۔عالمی ادارہ صحت نے طمانچہ دے مارا
 
 اس وقت امریکا610ارب ڈالرز کے دفاعی اخراجات کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ چین دوسرے نمبر پر ہے جس کے دفاعی اخراجات 228 ارب ڈالرز ہیں۔ سعودی عرب تیسرا اور روس چوتھا سب سے زیادہ دفاعی اخراجات کرنے والا ملک ہے۔دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدہ نہ توڑے، فیس بک ڈیٹا کے غلط استعمال پر تنقید کی برطانوی کمپنی کیمبرج انالیٹیکا  بند کرنے کا فیصلہ کرلیا .

پڑھنا نہ بھولیں:نائن الیون حملوں کا ذمہ دار ایران ہے، امریکہ
 
کریبئن جزیرے پورٹو ریکو کا سی 130 فوجی طیارہ اپنی آخری پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا جس نے نتیجے میں اس پر سوار تمام 9 افراد ہلاک ہوگئے۔  طیارے نے امریکی شہر جارجیا سے اڑان بھری ہی تھی کہ ایک دم قلابازی لگا کر قریبی ہائی وے پر جاگرا۔ 60 سال پرانے اس طیارے کو اس پرواز کے بعد ریٹائر کیا جانا تھا۔

یہ خبر  ضرور پڑھیں:جدہ میں امریکی قونصلیٹ پر حملہ بھارتی شہری نے کیا، سعودی حکام کی تصدیق
 
امریکی ریاست کنٹیکٹ کے گاؤں نارتھ ہاوین میں 6 پولیس اہلکار ایک دھماکے میں زخمی ہوگئے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک شخص نے ایک گھر میں گھس کر اہل خانہ کو یرغمال بنا لیا۔ ابھی ملزم کے پولیس سے مذاکرات جاری تھے کہ اچانک دھماکا ہوگیا۔ پولیس کے مطابق دھماکا کس چیز کا تھا اس کی تحقیقات جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:بس ڈرائیور کا بیٹا پہلا پاکستانی نژاد برطانیہ کا وزیر داخلہ بن گیا
 
فیس بک ڈیٹا کے غلط استعمال پر شدید تنقید کے باعث برطانوی کمپنی کیمبرج انالیٹیکا کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ یہ اعلان کمپنی کی ویب سائٹ پر کیا گیا۔ اعلان میں کہا گیا کہ ان پر بےبنیاد الزام تراشی کی گئی۔ اس لئے وہ کاروبار بند کررہے ہیں۔ کیمبرج انالیٹیکا پر الزام ہے کہ اس نے امریکی انتخابات میں 8 کروڑ 70 لاکھ افراد کا غلط طور پر استعمال کیا۔