ترکی کے چیف آف جنرل سٹاف، یواے ای سفیر کی سربراہ پاک فوج سے ملاقات


24 نیوز: ترکش چیف آف جنرل اسٹاف اوریو اے ای کے سفیرنے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی،ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سلامتی کے امور پر بات ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کےسفیر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاکستان کے پسماندہ علاقہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور یو اے ای کے مطابق سماجی ترقی کےمنصوبوں سےمتعلق معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ ترکش چیف آف جنرل اسٹاف نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا اور پاک آرمی چیف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی، فوجی تعلقات اور علاقائی سلامتی کے امور پرگفتگو ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت دنیا کا سب سے۔۔۔عالمی ادارہ صحت نے طمانچہ دے مارا 

 آئی ایس پی آر کے مطابق ترکش چیف نےعلاقائی امن اور دہشتگردی کے خاتمے کیلیے پاک فوج کی کوششوں کو سراہا۔آرمی چیف نے ترکش چیف کا فنانشل ایکشن ٹاسک فورس فورم پر پاکستان کی حمایت کرنے پرشکریہ ادا کیا۔ ترکش چیف آف جنرل اسٹاف نے یادگار شہداء پرحاضری بھی دی۔

افغان فوجی وفدکی کوئٹہ سدرن کمانڈ آمدہوئی جہاں انھوں نے کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ سے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پاک افغان بارڈرمینجمنٹ اور دیگر امور زیرغور آئے۔ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ باہمی تعاون سے دیرپا امن و استحکام ممکن بنایا جاسکتا ہے۔