رنویر سنگھ، دپیکا کی شادی نومبر میں،گھروالوں کی تصدیق

رنویر سنگھ، دپیکا کی شادی نومبر میں،گھروالوں کی تصدیق


(24 نیوز) بھارتی اداکار رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون نومبر میں شادی کررہے ہیں، بھارتی میڈیا اور رنویر کے خاندان نے دونوں کی شادی کی تصدیق کردی۔

24 نیوز ذرائع کے مطابق بالی وڈ کی حسینہ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور گبرو رنویر سنگھ کی دوستی سے تو سب ہی واقف ہیں اور انکے فین بھی بے صبری سے ان کی شادی کا انتظار کر رہے ہیں۔

بالی ووڈ کی یہ خوبصورت جوڑی نومبر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ یاد رہے کہ کچھ عرصے قبل یہ اطلاعات بھی سامنے آئی تھیں کہ دپیکا اپنی شادی سمندر کنارے کسی پرفضا مقام پر کرنا چاہتی ہیں۔

 جبکہ دوسری جانب ویرات انوشکا کی طرح دونوں کی شادی کے دواستقبالیے منعقد کیے جائیں گے۔ جن میں سے ایک ممبئی میں اور دوسرا بنگلور میں ہوگا۔ شادی کی رسومات پورے ہندو رواج کے تحت ادا کی جائیں گی۔

بھارتی میڈیا نے ذرائع کے مطابق دیپکا اور رنویر کے والدین نے دونوں اسٹار کی شادی کی تاریخ طے کرلی ہے۔ لیکن تاحال اسے راز رکھا گیا ہے۔