بربریت کی انتہاء، گجرات میں 7 سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل


گجرات (24 نیوز) بربریت کی انتہاء ایک اور ننھا پھول مسل دیا گیا، گجرات تھانہ کنجاہ کے علاقہ جسوکی میں سات سالہ حمزہ کومبینہ زیادتی کے بعد قتل، ملزموں نے زیادتی کے بعد لاش کھیتوں میں پھینک دی۔

 24 نیوز ذرائع کے مطابق پنجاب میں بچوں کے قتل کی وارداتیں نہ رک سکیں۔ گجرات میں تھانہ کنجاہ کے علاقہ جسوکی میں سات سالہ حمزہ کومبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔ ملزمان نے قتل کے بعد حمزہ کی لاش کھیتوں میں پھینک دی۔

 یہ بھی پڑھیں: 100 کے کارڈ پر 40روپے کٹوتی کیوں؟ چیف جسٹس نے نوٹس لے لیا

پولیس ذرائع کے مطابق حمزہ گھر سے اپنی دادی کے پیچھے کھیتوں میں گیا تھا۔ جہاں اُس کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس نے والدہ کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔