مسلم لیگ ن ،پی ٹی آئی کو لاہور میں بڑا دھچکا، پیپلز پارٹی نے چھکے چھڑا دیے


لاہور ( 24 نیوز ) سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان لمبی لمبی تقریریں کرتے ہیں، منشور میں کچھ نہیں، جو کام میں 5 سال پہلے کرتا ہوں، انہیں 5 سال بعد یاد آتا ہے، ہم نے کاشتکاروں کے لیے نئی پالیسی بنائی ہے۔ وہ وقت دور نہیں جب کامیابی پیپلزپارٹی کے قدم چومے گی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے باؤنسرز۔۔۔سیاسی مخالفین کی بڑی وکٹیں گرا دیں

24 نیوز ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کو لاہور میں بڑا دھچکا، این اے 120 اور بھگوان پورہ سے مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے متعدد متحرک رہنما پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔

بلاول ہاوس میں خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ عمران خان کہاں کھڑے ہیں کسی کو معلوم نہیں، عمران خان لمبی لمبی تقررییں کرتے ہیں۔ ان کے پاس منشور میں کچھ نہیں، جو کام میں پانچ سال پہلے کرتا ہوں انہیں پانچ سال بعد یاد آتا ہے کے پی کےعوام کوبہت جلد خوشخبری دینگے۔

یہ خبر پڑھیں:  100 کے کارڈ پر 40روپے کٹوتی کیوں؟ چیف جسٹس نے نوٹس لے لیا

سابق صدر نے نوازشریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب نے پاکستان کو کھوکھلا کردیا ہے۔ ایسا لگ رہا ہے کہ کسی کوقوم سے پیار نہیں، پاکستان پبلک لمیٹڈ کمپنی نہیں ایک قوم اورملک ہے۔ میاں صاحب نے صوبہ جنوبی پنجاب کی مخالفت کی۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں: بربریت کی انتہاء، گجرات میں 7 سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل

آصف علی زرداری نے کہا کہ لاہورکو پیار کے ساتھ رکھنا اور سنبھالنا ہے۔ پاکستان کو دوبارہ عزت کا مقام دلائیں گے۔ ہمیں کشمیریوں کیلئے جدوجہد کرنی ہے اورشہروں میں غریبوں کیلئے راشن کارڈز بنائیں گے۔

 یہ بھی دیکھیں: