قندیل بلوچ قتل کیس:عبدالقوی سمیت پانچ ملزمان پرفردِجرم عائد


 ملتان(24نیوز) ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبدالقوی سمیت پانچ ملزموں پرفردِجرم عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابق قندیل بلوچ قتل کیس میں اہم فیصلہ کر لیا گیا۔  پانچوں ملزموں نے فرد رجرم سے انکار کیا۔جن ملزموں پر فرد جرم عائد کی گئی ان میں مفتی عبد القوی، وسیم، حق نواز، باسط اور اسلم شاہین شامل ہیں۔ کیس کی سماعت چودہ مئی تک ملتوی کر دی گئی۔

دوسری جانب شہرِقائد میں جرائم پیشہ افراد کوکھلی چھوٹ مل گئی۔ گلشن اقبال میں دن دیہاڑے بینک میں ڈکیتی ہوئی جبکہ فیروزآباد میں بنک کے باہرسے شہری کولوٹ لیا گیا۔کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک ون میں ڈھاکہ سوئیٹس کے قریب چھ ملزماں نے دن دیہاڑے ایک بینک کو لوٹ لیا۔ ملزمان لاکھوں روپے کی ڈکیتی کے بعد با آسانی فرار ہوگئے اور جاتے جاتے گارڈ سے اسلحہ بھی چھین لیا ۔ فیروز آباد میں بنک سے پیسے نکلواکر باہر آنے والے شہری سے ملزماں پیسے چھین کر فرار ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:بربریت کی انتہاء، گجرات میں 7 سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل

  کورنگی 5 نمبر جمعہ بازار، طارق روڈ اللہ چورنگی اور ملیر ندی کےقریب فائرنگ الگ الگ واقعات میں چار افراد زخمی ہوگئے۔رینجرز نے شہر کے مخلتف علاقوں میں کارروائی کرکے 13 ملزماں کو گرفتار کرلیا۔ ملزماں میں ایم کیوایم لندن کے کارکن سمیت لیاری گینگ وار کے کارندے، اسٹریٹ کرمنلز اور منشیات فروش شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضےسے غیرقانونی اسلحہ، ایمونیشن، مسروقہ سامان اورمنشیات برآمد کی گئی۔

 

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito