سکینڈل کوئین ’میرا‘ کا پاکستان چھوڑ کر امریکہ کو گھر بنانے کا فیصلہ


لاہور(24نیوز) اداکارہ میراکیلئےنکاح کیس وبال جان بن گیا۔ مشکلات بڑھنے پر میرا نے ایک بار پھر امریکا جانے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کئی بارعدالت بلائے جانے پر بھی عدالت نہ گئی۔ میرا کی دوسری شادی کیپٹن نوید کے ساتھ امریکا میں ہوئی اس لئے میرا نےامریکا جانے فیصلہ کیا ہے۔قبل ازیں تکذیب نکاح کیس میں میرا کی والدہ نے عدالت میں پیش ہو کے گواہی دینے سے انکارکیا تھا ۔ والدہ کا کہنا تھا کہ بیٹی کے نکاح کے متعلق عدالت پیش ہو کر گواہی نہیں دے سکتی۔

یہ بھی پڑھیں:قندیل بلوچ قتل کیس:عبدالقوی سمیت پانچ ملزمان پرفردِجرم عائد
 
عتیق الرحمن کے وکیل نے کہا  تھا کہ کہ میرا کا عتیق الرحمن سے نکاح حقائق پر مبنی ہے۔واضع رہے کہ عدالت  نے میرا اور عتیق الرحمن دونوں کوطلب کررکھا تھا۔ لیکن میرا پیش نہ ہوئی جبکہ عتیق انتظار کرتا رہا۔ فلم سٹار کے وکیل نے اگلی تاریخ مانگ لی تھی جس پر عدالت نے  پیش ہونے کا آخری موقع دیدیا تھا۔ میرا کی دوسری شادی کیپٹن نوید کے ساتھ امریکا میں ہوئی اس لئے میرا نےامریکا جانے فیصلہ کیا ہے۔