صحافت کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے،خصوصی نغمہ جاری



لاہور(24نیوز)آج دنیا بھر میں آزادی صحافت کا دن منایا جارہا ہے،یہ دن صحافیوں کی جدوجہد کی یاد میں منایا جاتا ہے۔پوری دنیا میں اس دن کے حوالے سے تقریبات جاری ہیں۔ سٹی نیوز نیٹ ورک نے اس حوالے سے ایک نغمہ جاری کیا ہے جس کے بول ہیں کہ 

دنیا دولت پر مرتی ہے ہم لوگ کتابوں میں خوش ہیں

ہم کھوج میں سچائی کی باقی ہیں کہ خوابوں میں خوش ہیں

تاریخ ہے شاہد پڑھ کر دیکھو ہم حق سچ کے رکھوالے ہیں

قلموں نے سیاہی اگلی ہے تب ہی تو آج اجالے ہیں

پیٹھ پہ کوڑے کھاتے ہیں گولی کیلئے یہ چھاتی ہے

تاریخ میں زندہ رہتے ہیں جب موت ان کو آتی ہے

اس نغمے کوسید تنثیر زیدی نے  گایا ہے،یہ نغمہ علی خان نے لکھا ہے،یہ نغمہ تیزی سے مقبول ہورہا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گیٹرس نے بھی اس حوالے سے پیغام جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ صحافیوں کے بغیر صحافت نہیں اور صحافت کے بغیر جمہوریت نہیں۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer