پھوپھی کو شادی سے نکالنے کیلئے پولیس بلا لی

پھوپھی کو شادی سے نکالنے کیلئے پولیس بلا لی


راولپنڈی(24نیوز)بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانے کی باتیں تو آپ نے سنی ہی ہوں گی مگر بھتیجی کی شادی میں پھوپھی نہ ہو تو شادی کیسے ہو؟اور اگر پھوپھی بن بلائے شادی میں آ جائیں تو بندہ کیا کرے؟

ایسا ہی واقعہ راولپنڈی میں پیش آیا جہاں ایک شادی سے ریسکیو 15 کو کال کر کے مدد کی اپیل کی گئی۔کال کرنے والے نے ایک سے زیادہ بار کال کی اور کہا کہ ان کے ہاں ایک مسئلہ ہے جس میں انھیں پولیس کی مدد درکار ہے۔

پولیس کے لیے لازمی ہوتا ہے کہ وہ ریسکیو 15 کی کال پر فوری کارروائی کریں۔ تو اس معاملے میں پولیس اہلکار اے ایس آئی شعیب کو فوری طور پر ایک اہم تفتیش بیچ میں چھوڑ کر جانا پڑا۔اے ایس آئی شعیب نے بتایا کہ میں ایک بہت ہی پیچیدہ کیس کی تفتیش میں مصروف تھا اور مجھے اس کی تفتیش بیچ میں چھوڑ کر فوری جانا پڑا۔'

یاد رہے یہ اپنی نوعیت کا انوکھا واقعہ ہے، پاکستان میں سب سے مشکل کام شادی بیاہ پر رشتہ داروں کو منانا ہوتا ہے،کبھی ایسا نہیں ہوا کہ سارے رشتہ دار خوشی خوشی شادی میں اکٹھے ہوئے ہوں۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer