کور کمانڈرز کانفرنس، دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن ردالفساد جاری رکھنے کا فیصلہ

کور کمانڈرز کانفرنس، دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن ردالفساد جاری رکھنے کا فیصلہ


اسلام آباد(24 نیوز) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس نے ملک میں دائمی امن کے قیام کیلئے تمام اداروں سے تعاون کرنے کے عزم کوایک مرتبہ پھردہرایا، دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن ردالفساد جاری رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت 221ویں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی، آئی ایس پی آر کےمطابق جی ایچ کیو میں ہونے والی کورکمانڈرز کانفرنس میں علاقائی امن و سلامتی کیلئے ہرطرح کی معاونت اور سہولت کی فراہمی جاری رکھنے کے عزم کو دہرایاگیا۔ آرمی چیف کی صدارت میں کورکمانڈرزنے بالخصوص خطے میں جیواسٹریٹجک صورتحال کے حوالے سے رونما ہونے والی تبدیلیوں کا جائزہ لیا، پیشہ ورانہ امور اور ملک کی اندرونی سیکورٹی صورتحال کا بھی احاطہ کیا۔

کورکمانڈرزکانفرنس میں دہشتگردی کیخلاف جاری آپریشن ردالفساد پر بھی تفصیل سےغوروخوص کیاگیا، ملک میں دائمی امن کے قیام کے حوالے سے بھی مختلف انتظامی پہلوؤں کا جائزہ لیاگیا۔